- Advertisement -
ایڈنبرگ ۔14 جون (اے پی پی)سٹار پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح شعیب زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیل کر کوہلی کا ریکارڈ توڑا، کوہلی نے 1983 رنز بنا رکھے تھے جبکہ شعیب ملک نے 1989 رنز بنا لئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=102986
- Advertisement -