کیپ ٹاﺅن ۔ 29 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز جاوید میانداد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 34 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں میانداد کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر شعیب کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے، میانداد نے 7381 اور شعیب نے 7348 رنز بنا رکھے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔