شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں جاوید میانداد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 3 رنز درکار

102
مسلسل جیت سے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت ہائی ہے، بابراعظم کی کپتانی میں نکھار آرہا ہے۔ شعیب ملک

شارجہ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے قائم مقام کپتان اور آل راﺅنڈر شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز جاوید میانداد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 3 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں میانداد کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر شعیب کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے، میانداد نے 7381 جبکہ شعیب نے 7379 رنز بنا رکھے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ میانداد کا فہرست میں پانچواں اور شعیب ملک کا چھٹا نمبر ہے۔