شعیب ملک کو ون ڈے کرکٹ میں ہاشم آملہ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 41 رنز درکار

130

ابوظہبی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک کو ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 41 رنز درکار ہیں۔ آملہ نے 137 میچز میں 6445 رنز بنا رکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک نے 1999ءمیں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 239 میچز میں 6405 رنز بنا رکھے ہیں، انہیں آملہ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 41 رنز درکار ہیں، ملک کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آج بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔