شفاف ترقیاتی منصوبے اور عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ملتان

"ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا ہے کہ شفاف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوام کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔”

ملتان۔ 28 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کیے گئے فنڈز کو شفاف انداز میں استعمال کرتے ہوئے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ میڈیا نمائندگان سے تعارفی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلعی محکموں کو گڈ گورننس، عوامی اعتماد کی بحالی اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کا ٹاسک دیا گیا ہے،کرپشن اور سرخ فیتے کے کلچر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں سیوریج کے مسئلے کے حل کے لیے اربوں روپے کے میگا منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام، پارکوں کی بحالی اور شہر کی خوبصورتی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے اور فی الحال ہائی فلڈ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید خبریں