آر پی او فیصل آباد کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس،177 پولیس افسران کی ترقیوں کی منظوری

"آر پی او فیصل آباد کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 177 پولیس افسران کی ترقیوں کی منظوری دی گئی۔”

فیصل آباد۔ 28 جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں محکمانہ ترقیوں کے سلسلہ میں آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ میں 177 پولیس افسران کی ترقیوں کی منظوری دی گئی۔ریجن فیصل آباد کے 68 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر اور 109 ہیڈ کانسٹیبلوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئ۔آر پی او فیصل آباد نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید محنت، دیانتداری اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے، جس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ریجن بھر میں پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ حوصلہ افزائی کے اقدامات جاری ہیں۔محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے اور عوامی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔