ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ممنوعہ سامان برآمد

"بارڈر ملٹری پولیس نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے بواٹہ میں منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی دو بڑی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ بین الصوبائی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔”

ڈیرہ غازی خان ۔ 28 جولائی (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری پولیس نے بواٹہ کے مقام پر منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی دو بڑی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ایک بین الصوبائی مبینہ سمگلر کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ امیر تیمور خان نے رسالدار عبداللہ خان لغاری اور ایس ایچ او اشفاق احمد لغاری کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع لورالائی سے لاہور جانے والی ایک گاڑی کو بواٹہ چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس منشیات برآمد ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار مبینہ ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس کے خلاف تھانہ بواٹہ میں انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔