شفا ہسپتال سے بچوں کو مصر پہنچانے کی کوشش میں ہیں ، عالمی ادارہ صحت

78
عالمی ادارہ صحت کا کووڈ -19کے انفیکشن میں اضافے بارے تنبیہ جاری

جنیوا۔18نومبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈاکٹر رچرڈ برینن نے کہاکہ ادارہ مصری حکام کے ساتھ مل کر شفا ہسپتال میں مقیم بچوں کو نکالنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہےاور اسرائیل کی دفاعی افواج کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر رچرڈ برینن نے کہا کہ ایندھن کی کمی اور سکیورٹی کی صورتحال نے انخلا کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کئی دنوں سے غزہ کے شمال میں ہسپتالوں کے ساتھ مکمل طور پر مایوس کن صورتحال کے پیش نظر بات نہیں کر پارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی ہلال احمر کی زیادہ تر ایمبولینسیں اس وقت کام نہیں کر رہی ہیں،

اس لیے ہم مصر سے ایک ایمبولینس کو شفا ہسپتال لے جانے کا سوچ رہے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی طرف سے حاصل کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق، شفا ہسپتال میں تقریباً 600 مریض، 280 عملہ اور 2500 بے گھر افراد جن میں 36 نومولود اور 27 انتہائی نگہداشت کے مریض ہیں۔