شماریات ڈویژن اور ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے 65.4ملین روپے جاری

77

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) حکومت نے شماریات ڈویژن اور ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام2018-19ء کے تحت 65.4 ملین روپے جاری کر دیے ہیں۔وزارت پلاننگ ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق52.8ملین روپے شماریات ڈویژن اپ گریڈیشن رورل ایریا اور مردم شماری کے سروے کے لئے جاری کیے گئے ہیں جس کیلئے اس سال حکومت نے 132ملین روپے مختص کیے تھے۔ اس پراجیکٹ کی ٹوٹل لاگت کا اندازہ 294.4ملین روپے لگایا گیا ہے جبکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے فیصل آبادگارمنٹ سٹی ٹریننگ سنٹر کے لیے حکومت نے 12.6ملین روپے جاری کیے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے لیے موجودہ بجٹ میں 18ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔