اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں شماریات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 16 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل اکاﺅنٹس کو تبدیل کرنے کے لئے 10کروڑ، رورل ایریا میں سروے اور رائے شماری کے لئے 6 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔