شمالی افغانستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں 67عسکریت پسند ہلاک

117

کابل ۔ 05 مئی (اے پی پی) شمالی افغانستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں 67عسکریت پسندہلاک ہوگئے، ننگرہار میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 7عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ارزگان میں ایک جھڑپ میں تین فوجی اہلکار اور10طالبان ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمالی صوبہ تخار میں سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ،یہ جھڑپیں خواجہ بہاوالدین ضلع میں ہورہی ہے۔پولیس کے مطابق ان جھڑپوں میں کم سے کم 67 عسکریت پسند ہلاک اور41سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔مرنے والوں میں طالبان کے اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 7عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔