شمالی اور جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ سمیت تین دیگر دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

229
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) شمالی اور جنوبی وزیرستان کے انٹر ڈسٹرکٹ حدود کے قریب واقع شکتو گھیروم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ عرف احسان سانرے سمیت تین دیگر دہشت گرد مارے گئے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے ایک ٹویٹ میں انہوں نے احسان سانرے جو متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں کاماسٹر مائنڈ تھا کی آئی بی او میں ان کے مارے جانے کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا ۔احسان سانرے حال ہی میںشکتو کے علاقے میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصر (شہید) اور کیپٹن صبیح (شہید) سمیت متعدد فوجیوں اور افسروں کی شہادت ہوئی تھی۔