شمالی بلوچستان،زیریں خیبرپختونخوا میں بارش جبکہ پہاڑوں پربارفباری،بالائی خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب اورکشمیر میں بوندا باندی/ہلکی بارش کےعلاوہ پنجاب،خیبر پختونخوا،بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ کا امکان ہے

109
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم سرد،جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان ، زیریں خیبرپختونخوا میں بارش جبکہ پہاڑوں پر بارفباری ،بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بوندا باندی/ہلکی بارش کے علاوہ پنجاب ،خیبر پختونخوا ،بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا ہے۔اسلام آباد، پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے تاہم پارہ چنارمیں 10 اور گوادر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی 10،گلگت، کالام ،گوپس، منفی 5، استور منفی 4،راولاکوٹ ،سری نگر اور چترال میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔