- Advertisement -
بغداد ۔ 13 مئی (اے پی پی) شمالی عراق میں پیش آنے والے ایک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ شب تین مسلح افراد نے بلد نامی شہر کے ایک مشہور کیفے میں فائرنگ کرنا شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم12 ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ اس علاقے کی سکیورٹی انتہائی سخت ہے اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور3 سکیورٹی چیک پوسٹیں کیسے عبور کر گئے۔ بدھ کے روز عراقی دارالحکومت میں ہونے والے کار بم دھماکوں میں کم از کم اسی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4797
- Advertisement -