شمالی علاقہ جات پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول تبدیل

109
ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) آج پیر کوشمالی علاقہ جات کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے نے اپنی پروازوں کا شیڈول میں تبدیل کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی پرواز PK607 علی الصبح 5.15 پر روانہ ہو گی جبکہ گلگت سے اسلام آباد کی پرواز PK608 صبح 7 بجے روانہ ہو گی۔ یہ پروازیں اپنے مقررہ وقت سے 45 منٹ قبل روانہ ہو رہی ہیں۔اسی طرح اسلام آباد سے سکردو کی پروازPK451 علصبح 5.15 پر روانہ ہو گی جبکہ سکردو سے اسلام آباد کی پروازPK452 صبح 7 بجے روانہ ہو گی، یہ پروازیں اپنے مقررہ وقت سے تقریباً 3 گھنٹے پہلے روانہ ہو رہی ہیں۔