غزہ۔16مارچ (اے پی پی):غزہ کے شمالہ علاقوں میں اسرائیلی فورسز کے تازہ فضائی حملوں میں2مقامی صحافیوں سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ روئٹرز نے گزشتہ روز فلسطین کے محکمہ صحت کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ان حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ حملہ غزہ کے شمالی قصبے بیت لاھیا میں ایسے وقت میں کیا گیا جب حماس کے رہنما مصر میں جنگ بندی کرانے والے ثالث نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔
عینی شاہدین اور صحافیوں نے بتایا کہ اس کار پر سوار افراد اس قصبے میں ایک تنظیم الخیر فاؤنڈیشن کے تحت خیرانی مشن پر جا رہے تھے اور ان کے ساتھ صحافی اور فوٹو گرافر بھی تھے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 3 مقامی صحافی بھی شامل ہیں۔فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ جنوری کے جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی اسرائیل نے درجنوں فلسطینی شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔