شمالی غزہ کی پٹی کی صورتحال تباہ کن ہے،عالمی ادارہ صحت

137
World Health Organization
World Health Organization

غزہ۔28اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال شمالی غزہ کی پٹی میں صورتحال تباہ کن ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسزنے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے صحت کے اداروں میں اور ان اداروں کے اطراف میں شدید فوجی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کے باعث شمالی غزہ کی پٹی اس وقت جنگ کے تاریک ترین لمحات سے گزر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات کو ظالمانہ جرائم کے طور پر شمار کیا جا سکتا ہے۔