اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے نارگوسا میں سکیورٹی فورسزنے خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں قابو کر لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد عثمان علی اور واحد مارے گئے ۔ ان دہشت گردوں کا تعلق سجناں گروپ سے ہے اور یہ بارودی سرنگیں بنانے کے ماہر تھے۔دہشت گرد عثمان 14اکتوبر2020 میں کیپٹن عمر چیمہ ، جے سی اوز اور جوانوں پر حملے میں ملوث تھا