شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوان مادرِ وطن کے بہادر سپوت تھے،بلاول بھٹو زرداری

139
بلاول بھٹو زرداری

کراچی۔27فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوان مادرِ وطن کے بہادر سپوت تھے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنے جوانوں سپاہی عمران اللہ شہید سپاہی افضل خان شہید کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردوں کو پہلے بھی شکست دے چکی، اب ان کا نام و نشان تک نہ چھوڑنے کا عزم رکھتی ہے۔