شمالی وزیرستان میں امن کے پیچھے ہماری مسلح افواج اور علاقہ کے عوام کی بے پناہ قربانیاں ہیں،شہبازشریف

48

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کے پیچھے ہماری مسلح افواج اور علاقہ کے عوام کی بے پناہ قربانیاں ہیں،پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی اور ملک نے اتنی مشکلات نہیں دیکھی ہیں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم ان عظیم قربانیوں پراپنے جوانوں اور عوام کو ان کی بہادری اور عزم پرسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں طویل عرصہ مشکلات میں گھرے رہے۔

میں نے جمعرات کوشمالی وزیرستان کے دورہ کے دوران جدید یونیورسٹی،میڈیکل کالج،دانش سکول سسٹم کے قیام کا اعلان کیا۔جدید ٹیکنالوجی کا حامل موبائل ہسپتال جو علاقہ میں کہیں بھی فوری طرف پر منتقل کیا جاسکے کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے۔