شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی

156
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

پشاور۔ 12 جنوری (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی۔ ترجمان ضلع شمالی وزیرستان پولیس کے مطابق سیکورٹی پلان کے تحت پولیو ٹیموں کے ساتھ 1500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی ،

ایس او پیز کے مطابق ایلیٹ فورس اورضلعی پولیس نے مہم کے آخری روز ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور تھانہ جات کی حدود میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کو مزید موئثر کرتے ہوئے چیکنگ کا عمل مزید موثر بنایا، محکمہ صحت کی ٹیموں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرضلع شمالی وزیرستان روخانزیب خان اورڈی ایس پی ہیڈکوارٹرسید جلال وزیر نے انسداد پولیومہم کی سکیورٹی کی خود نگرانی کی۔