شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 7 دہشت گرد ہلاک

61
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔26جون (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کو سکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا جس کے نتیجے میں7 دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ۔ یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے ۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران صوبیدار منیر حسین ،عمر 44 سال، ساکن پاراچنار، کرم اور حوالدار بابو خان ،عمر 38 سال، ساکن ڈی آئی خان نے دلیرانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔ سکیورٹی فورسز کی طرف سے گردونواح میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی سرکوبی کے لیے علاقے میں کلیئرنس کا عمل جا ری ہے۔