شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،2 دہشت گردہلاک ،2 زخمی

119
ISPR

راولپنڈی۔20مارچ (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر 19، 20 مارچ کی شب سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوئے ہیں ، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

علاقے میں چھپے ہوئے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔