- Advertisement -
راولپنڈی۔12جنوری (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد عبداللہ خدری اور خالد عرف جانان کو جہنم واصل کردیا گیا ۔ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
- Advertisement -