شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تحریک طالبان پاکستان کے 2 اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے

66
ispr
ispr

راولپنڈی۔17مئی (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تحریک طالبان پاکستان کے 2 اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 16/17 مئی 2022 کی رات شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

شدید فائرنگ تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت دہشت گرد کمانڈر رشید عرف جابر اور دہشت گرد عبد السلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دونوں دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔