شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

91
شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

راولپنڈی۔28مارچ (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 27/28 مارچ 2022 کی رات سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر فورٹ کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ایک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔