شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے

54

راولپنڈی۔14ستمبر (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر آپریشن جاری ہے۔