راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں شیوا کے مقام پرفوجی چوکی پر حملہ میں 32 سالہ نائیک نورمرجان شہید ہوگیا ۔
ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔
فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نور مرجان عمر 32 سال ساکن کرم نے جام شہادت نوش کیا۔
علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔