شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے

52
پاک فوج کے سربراہ جنرل کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ ، مقامی طور پر دفاعی آلات کی تیاری کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی۔30جون (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق بین الاقوامی سرحد کے پار افغانستان کے اندر سےدہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتوئی میں پاک فوج کی ایک چوکی پر فائرنگ کی جس کا ہماری فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار سلیم، عمر 43 سال اور لانس نائک پرویز، عمر 35 سال نے جام شہادت نوش کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تسلسل کے ساتھ افغانستان سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنائے۔ پاکستان اپنے کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کی مذمت کرتا ہے۔