24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںشمالی وزیرستان میں ہونے والے ثانوی جماعت کے امتحانات غیر معینہ مدت...

شمالی وزیرستان میں ہونے والے ثانوی جماعت کے امتحانات غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر

- Advertisement -

پشاور

07 اپریل (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے ثانوی جماعت کے امتحانات کوغیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔پیر کے روز جاری کیے گئے سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات تا حکم ثانی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

تاہم، بورڈ کی جانب سے امتحانات کے التوا کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے امتحانی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579293

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں