شمالی وزیرستان کے 51ہزا ر خاندان واپس اپنے علاقوں میں جا چکے ہیں،پولیٹکل ایجنٹ

94

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ منگل کودوبارہ شروع ہوگا۔ شمالی وزیرستان کے پولیٹکل ایجنٹ کامران آفریدی نے اے پی پی کو بتایا کہ بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کیلئے پلان مرتب کیا گیا تھا جس میں بے گھر افراد کی واپسی کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پہلے دو مرحلے مکمل کر لیے گئے ہیں جن میں 51ہزا ر خاندان واپس اپنے علاقوں میں جا چکے ہیں جبکہ تیسرا مرحلہ کا آغاز 25اکتوبر کو کیا جا رہا ہے