شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ،

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد خاندان واپس اپنے علاقوں میں گئے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ایک ہزار سے …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد خاندان واپس اپنے علاقوں میں گئے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ایک ہزار سے زائد خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ واپس جانے والے بے گھر افراد کو 25 ہزار ماہانہ کیش گرانٹ 10 ہزار ٹرانسپورٹ کی مد میں بذریعہ زونگ موبائل سم ادا کیا جا رہا ہے

Leave a Reply