شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،آئی ایس پی آر

69
Successful operation
Successful operation

راولپنڈی ۔9ستمبر (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک جمشید خان (عمر 28 سال، ساکن ڈسٹرکٹ اپر دیر) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔

علاقے میں پائے جانے والے دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔