شمالی وزیرستان کے علاقے منگروٹائی میں دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ ،پاک فوج کا جوان شہید

36
ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔3جون (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے منگروٹائی میں دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ پر پاک فوج کےدستوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عمران خان عمر 30 سال ساکن جعفرآباد شہید ہوگیا۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔