شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکہ میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار اور تین معصوم بچے شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر

286
ispr
ispr

راولپنڈی۔15مئی (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکہ کے نتیجہ میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار اور تین معصوم بچے شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے اور اس خود کش حملے کے نتیجے میں لانس حوالدار زبیر قادر، عمر 33 سال، ساکن پاکپتن، سپاہی عزیر اسفر، عمر 21 سال سکنہ ہری پور، سپاہی قاسم مقصود، عمر22 سال سکنہ ملتان اور3 معصوم بچے 11 سالہ احمد حسن ، 8 سالہ احسن،4 سالہ انعم نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

خفیہ ادارے خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلرز/سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔