شمالی کوریا اپنے اقتدار کے خاتمے کا خطرہ مول لے رہا ہے،امریکی وزیرِ دفاع

88

واشنگٹن۔ 10 اگست (اے پی پی) امریکا کے وزیرِ دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جو اسے اس کی حکومت کے خاتمے اور عوام کی تباہی کی جانب لے جائیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جو اسے اس کی حکومت کے خاتمے اور عوام کی تباہی کی جانب لے جائیں