پیانگ یانگ۔15نومبر (اے پی پی):شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائلوں کے لیے نئی قسم کا ٹھوس ایندھن والا انجن تیار کر لیا۔ روسی خبر رساں ادارے نے شمالی کورین میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ملکی میزائل انڈسٹری نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے لیے ایک بار پھر نئے قسم کے ہائی تھرسٹ ٹھوس ایندھن والے انجن تیار کیے ہیں جو اہم سٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔
پہلے مرحلے کے انجن کے پہلے زمینی جیٹ اور دوسرے مرحلے کے انجن کے کامیاب تجربے بالترتیب 11 اور 14 نومبر کو کیے گئے،ان تجربات نے درمیانے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل سسٹم کی نئی قسم کی پیش رفت کو قابل اعتماد طریقے سے تیز کرنے کی یقینی ضمانت فراہم کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=410887