پیانگ یانگ ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کے جواب میں اپنے جوہری پروگرام کو تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کو ظالمانہ، غیراخلاقی اور غیرانسانی عمل قرار دیا۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کی فوج کی جانب سے ہم پر پابندیوں اور دباو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا