17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشمالی کوریا کی امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے جنوبی کوریا کی...

شمالی کوریا کی امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے جنوبی کوریا کی بندرگاہ بوسان کے دورے کی مذمت

- Advertisement -

پیانگ یانگ۔4مارچ (اے پی پی):شمالی کوریا نے امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جنگی جہاز کے جنوبی کوریا کی بندرگاہ بوسان کے دورے کو سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے منگل کو بیان میں کہا کہ جیسے ہی رواں سال نئی امریکی انتظامیہ اقتدار میں آئی امریکا نے شمالی کوریا کے خلاف سابق انتظامیہ کی مخاصمانہ پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزی میں اضافہ کر دیا ہے۔

کم یو جونگ نے کہا کہ مارچ میں جزیرہ نما کوریا میں طیارہ بردار امریکی بحری جہاز یو ایس ایس کارل ونسن کی آمد کے ساتھ شمالی کوریاکے ساتھ تصادم کے لئے امریکا کے جارحانہ اقدامات تیز ہو گئے ہیں۔ امریکی بحریہ نے بیان میں کہا کہ طیارہ بردار امریکی بحری جہاز یو ایس ایس کارل ونسن اتوار کو دورے کے لئے جنوبی کوریا کی بندرگاہ بوسان پہنچا تھا ۔ امریکی بحریہ نے جنوبی کوریا کے رسمی نام کا مخفف استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بوسان کا دورہ خطے کےلئےامریکی وابستگی کی مثال ہے جو جنوبی کوریا کے رہنماؤں اور مقامی آبادی کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید وسعت دیتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568544

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں