شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ کا بیان

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور آبنائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مقاصد کے خلاف ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور آبنائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مقاصد کے خلاف ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام متعلقہ قراردادوں کی پاسداری کرے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے خطہ میں امن و استحکام کو خطرہ ہو۔ ترجمان نے کہا کہ ہم تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ چھ فریقی مذاکراتی فریم ورک کے تحت آبنائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے کام کرے۔

Leave a Reply