واشنگٹن۔17مئی (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ ان سے ملاقات کے بعد ہی یہ اندازہ ہوگا کہ آیا دو طرفہ تعلقات میں کیسے پیش رفت ہوسکتی ہے۔بین الاقوامی خبررسان ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ …
شمالی کوریا کی طرف سے سربراہان ملاقات کے بائیکاٹ کی کوئی خبر نہیں ملی،کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں، ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن۔17مئی (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ ان سے ملاقات کے بعد ہی یہ اندازہ ہوگا کہ آیا دو طرفہ تعلقات میں کیسے پیش رفت ہوسکتی ہے۔بین الاقوامی خبررسان ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاﺅس میں ازبکستان کے صدر سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شمالی کوریا کی طرف سے کوئی دھمکی نہیں ملی۔ ہم نے ایسی کوئی بات دیکھی نہ سنی آگے کیا ہوتا ہے دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیارں سے پاک اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے نکالنا چاہتا ہے۔امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہوگی۔








