صنعا۔18مارچ (اے پی پی):شمالی کوریا نے یمن پر حالیہ امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ا نہیں بین الاقوامی قانون اور ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یمن میں شمالی کوریا کے سفیر ما ڈونگ ہوئی نے منگل کو بیان میں کہا کہ اس طرح کے اقدام کو کسی بھی طرح سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ما ڈونگ ہوئی مصر میں شمالی کوریا کے ایلچی بھی ہیں، نے کہا کہ امریکا نےفضائی اور بحری افواج کو متحرک کر کے اندھا دھند شہریوں اور املاک اور ایک طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا فوجی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون اور کسی دوسرے ملک کی علاقائی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جسے کسی بھی طرح سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ امریکا کے ان فوجی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ امریکا نےگزشتہ ہفتے حوثیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کئے تھے۔ حوثیوں کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 53 افراد مارے گئے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573768