28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشمالی کوریا کے ایٹمی دھماکہ کی پرزور مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت...

شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکہ کی پرزور مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

- Advertisement -

بیجنگ ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) چین نے شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکہ کی سخت مخالفت کی ہے ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے حوالہ سے بتایا کہ چین شمالی کوریاکی طرف سے ایٹمی دھماکہ کی پر زور مخالفت کرتا ہے ۔ شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا نے گذشتہ روز ایٹمی دھماکہ کیا ہے جو اس کا پانچواں ایٹمی تجربہ ہے ۔ مبصرین کے مطابق یہ شمالی کوریا کئے جانے والے ایٹمی دھماکوں میں سے سب سے زیادہ طاقتور دھماکہ تھا جبکہ دھماکہ کی مانیٹرنگ کرنے والوں کے مطابق شمالی کوریا کی بڑی ایٹمی تجربہ گاکے قریب 5.3 درجہ کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=19355

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں