شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام پر روس کا انتباہ

123

ہلنسکی ۔ 05 مئی (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کے نتائج پر خبردار کیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے فن لینڈ کے شہر پوروو میں اپنے فن لینڈ کے ہم منصب ٹیمو سوینی سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔واضح رہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔