پیانگ یانگ۔15نومبر (اے پی پی):شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کامی کازی ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کاحکم دیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ حکم ملک کی مسلح افواج کو بڑی تعداد میں خود کش ڈرون فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے جمعہ کو مقامی طور پر تیار کئے گئے کامی کازی ڈرون کے فیلڈ ٹرائل کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو جلد ہی پروٹو ٹائپنگ سے مکمل پیداوار کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ بغیر پائلٹ کے طیاروں کے بڑے پیمانے پر استعمال کو اپنے فوجی ڈاکٹرائن میں شامل کیا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق پروٹوٹائپ ڈرونز کو شمالی کوریا کے بغیر پائلٹ ایریل ٹیکنالوجی کمپلیکس (یو اے ٹی سی ) سے وابستہ ایک تحقیقی مرکز نے تیار کیا ہے۔