شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ سے ملاقات مثبت ہونے کی صورتمیں انھیں امریکا آنے کی دعوت دے سکتا ہوں ، ٹرمپ

واشنگٹن۔08 جون (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ سے آئندہ ہفتے سنگا پور میں طے شدہ ملاقات اچھی رہی تو وہ انھیں امریکا آنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے سے 12 جون کے اجلاس سے متعلق ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں …

واشنگٹن۔08 جون (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ سے آئندہ ہفتے سنگا پور میں طے شدہ ملاقات اچھی رہی تو وہ انھیں امریکا آنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے سے 12 جون کے اجلاس سے متعلق ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ کوریائی جنگ کے خاتمے کے لئے کوئی معاہدہ ممکن ہو جائے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے حوالے سے زیادہ دباو کی اصطلاح استعمال نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ دوستانہ بات چیت کے لیے جا رہے ہیں۔