- Advertisement -
ماسکو ۔22اکتوبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ تعاون کو ہرشعبے میں فروغ دے رہا ہے اس پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
تاس کے مطابق یہ بات روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خودمختاری کے تحت یہ حق رکھتے ہیں کہ شمالی کوریا کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دیں ،یہ تعاون کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں اور نہ ہی کسی کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت ہے۔
- Advertisement -
ا ن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا روس کا قریب ترین ہمسایہ اور شراکت دار ہے،ہم اس کے ساتھ اتحاد کو مزید فروغ دیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515487
- Advertisement -