شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں معمولی اضافہ

146
بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی میں شمالی یورپ کے ممالک کوبرآمدات میں سالانہ بنیادوں 1.19 فیصدکااضافہ جبکہ درآمدات میں ایک فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے ، یوکے اورشمالی یورپ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو220.012 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 1.19فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں شمالی یورپ کے خطہ کوبرآمدات سے ملک کو217.42 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مالی سال 2023 میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 2.586 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 میں 2.967 ارب ڈالرتھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں شمالی یورپ سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،

جولائی میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 84.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی میں 83.49 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں شمالی یورپ کے ممالک سے مجموعی طورپر1.060 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جومالی سال 2022 میں 1.431 ارب ڈالرتھا۔