اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش/ برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا ہے۔
اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی7، سکردو، گوپس منفی 6، بگروٹ، ہنزہ، پاڑہ چنار منفی 3، کالام منفی 2، کاکول، راولاکوٹ اور گلگت میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔