شمسی توانائی سے 10 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کرنےکے منصوبہ پر تمام فریقین کی آئندہ ہفتےپری بڈ کانفرنس منعقد کرنےکافیصلہ کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

146
موسم سرما میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مخیر حضرات اس کام میں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ کے حوالہ سے تمام فریقین کی آئندہ ہفتے پری بڈ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ سرکاری عمارتوں اور ڈیزل پر چلنے والے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، ڈیزل ، کوئلہ اور فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کو مرحلہ وار منتقل کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کا ایک بڑا حصہ درآمد شدہ تیل سے پیدا ہو رہا ہے جس کی قیمتیں حالیہ مہینوں میں بہت بلند ہو گئی ہیں، ہمارا قومی شمسی توانائی کے اقدام کا مقصد مہنگی بجلی کو سستی شمسی توانائی پر منتقل کرنا ہے جس سے عوام کو بہت بڑا ریلیف ملے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہو گی۔